ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 1, 2025 9:42 AM | PM - SCO Summit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج چین کے شہر Tianjin میں SCO سربراہ کانفرنس کے مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وہ روس کے صدر ولادیمیر پتن سے بھی دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج چین کے شہر Tianjin میں، شنگھائی تعاون تنظیم SCO سربراہ کانفرنس کے مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے۔

خارجہ سکریٹری وِکرم مسری نے Tianjin میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جناب مودی اپنے خطاب میں SCO کی سرپرستی میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے، بھارت کے طریقِ کار کا خاکہ بیان کریں گے۔ کانفرنس کے مکمل اجلاس سے خطاب کے بعد جناب مودی، روس کے صدر ولادیمیر پُتن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

اِس سے پہلے کَل وزیر اعظم مودی اور چین کے اُن کے ہم منصب XI Jinping نے وسیع بات چیت کی تھی، جس میں بھارت اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی تعمیر نو پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

جناب مسری نے کہا کہ جناب مودی نے اِس میٹنگ میں دو طرفہ تعلقات کے لگاتار فروغ کے لیے سرحدی علاقوں میں امن و سکون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

خارجہ سکریٹری نے  بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے، چین کے صدر سے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ سرحد پر، امن و سکون، بھارت-چین تعلقات کے لیے کسی بیمہ پالیسی کی طرح ہیں۔ جناب مسری نے کہا کہ موجودہ طریقِ کار کا استعمال کرتے ہوئے اور مجموعی تعلقات میں، جن میں پیش رفت جاری ہے، کسی طرح کی رخنہ اندازی سے گریز کرتے ہوئے سرحدوں پر، امن برقرار رکھنے کی ضرورت کے بارے میں مفاہمت کی گئی۔ جناب مسری نے کہا کہ پچھلے کُچھ مہینوں میں دونوں ملکوں نے تعلقات بحال کرنے کے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔

اِن تعلقات میں جون 2020 میں گَلوان وادی میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان جان لیوا جھڑپوں کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

خارجہ سکریٹری نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے سرحد پار سے کی جانے والی دہشت گردی کے چیلنج کا بھی ذکر کیا اور اِس سے لڑنے کے لیے ایک دوسرے کو مدد دینے کے لیے بھی کہا۔ جناب مسری نے کہا کہ وزیر اعظم نے سرحد پار سے کی جانے والی دہشت گردی کا ذکر، ایک ترجیحی معاملے کے طور پر کیا اور انہوں نے اِس حقیقت کو اجاگر کیا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے، جس سے بھارت اور چین دونوں پر اثر پڑتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔