وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 72 ویں قومی Volleyball ٹورنامنٹ کا ورچوئل طور پر افتتاح کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ وارانسی میں ڈاکٹر Sampoornanand اسپورٹس اسٹیڈیم میں 4 سے 11 جنوری تک منعقد ہوگا۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی ریاستوں اور اداروں کے ایک ہزار سے زیادہ کھلاڑیوں پر مشتمل تقریباً 72 مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پوروانچل اتنے بڑے پیمانے پر Volleyball چیمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔×