وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں بھارت کے مستقبل کی بنیاد کے طور پر بچوں کو اعزاز دینے والے ملک گیر جشن ویر بال دیوس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ 2022 میں، جناب مودی نے اعلان کیا تھا کہ گرو گوبند سنگھ کے بیٹوں، صاحبزادوں کی دلیری اور بہادری نیز انصاف کے لیے ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 26 دسمبر کو ویر بال دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اس دن نوجوانوں کے ذہن کی نشو و نما، اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور وکسِت بھارت کے نظریے میں اُن کی متاثر کن شراکت داری پر توجہ مرکوز رہے گی۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Dipenedra Kumar
اس موقع پر وزیر اعظم Suposhitگرام پنچایت ابھیان کا آغاز کریں گے۔ اس کا مقصد تغذیہ سے متعلق خدمات کے نفاذ کو مضبوط بنا کر نیز معاشرے کی سرگرم شرکت کو یقینی بنا کر غذائیت کے نتائج اور بچوں کی بہبود کو بہتر بنانا ہے۔ پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتگان اور معززین کے ساتھ تقریباً ساڑھے تین ہزار بچے اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ نوجوان ذہنوں کو مشغول کرنے، ویر بال دیوس کی اہمیت کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے اور ملک کے تئیں دلیری اور استقامت کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں مختلف اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ MyGov اور MyBharat پورٹل کے ذریعے مکالماتی کوئز سمیت آن لائن مسابقوں کی ایک سیریز بھی منعقد کی جائے گی۔
اسکولوں، بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں اور آنگن واڑی مراکز میں داستان گوئی، تخلیقی تحریروں اور پوسٹر سازی وغیرہ جیسی دلچسپ سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
مدھیہ پردیش میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو آج بھوپال کے بھارت بھون میں منعقدہ ویر بال دیوس پروگرام میں شرکت کریں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
VC – Sanjeev Sharma
ویر بال دوس کے موقع پر بھوپال کے بھارت بھون میں ریاستی سطح کے ایک پروگرام میں کیرتن Jathaکی پریزینٹیشن اور صاحبزادوں کی قربانیوں پر مبنی ایک فلم کی نمائش کی جائے گی۔
مدھیہ پردیش کے شعبہئ ثقافت کے تحت پنجابی ساہتیہ اکادمی 22 سے 29 دسمبر تک ویر بال دِوس ہفتے کا انعقاد کر رہی ہے۔ اکادمی مختصر فلم کی اسکریننگ، ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو، ڈرامہ کی پیشکش اور چار صاحبزادیوں سے متعلق ویر راس کوی سمیلن جیسے پروگراموں کا اہتمام کر رہی ہے۔