وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں 62 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے، نوجوانوں پر مرکوز مختلف اقدامات کا آغاز کریں گے۔ نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے سے متعلق ایک تاریخی پہل کے تحت وزیر اعظم پورے ملک میں ایک ہزار سرکاری ITIs کو بہتر بنانے کے مقصد سے PM-SETU کا آغاز کریں گے۔
جناب مودی بہار کی ”مکھیہ منتری Nishchay Svyam Sahayatra Bhatta Yojna“ کا بھی آغاز کریں گے، جس کی تشکیل نئے سرے سے کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 5 لاکھ گریجویٹ افراد کو 2 سال تک ایک ہزار روپے کا ماہانہ بھتہ فراہم کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں خصوصی توجہ، بہار میں یکسر تبدیلی لانے والے پروجیکٹوں پر ہوگی، جس سے بہار کی مالامال وراثت اور نوجوانوں کی آبادی کے تناسب کا اظہار ہوتا ہے۔ پروگرام دوران وزیر اعظم بہار میں ”Jan Nayak Karpoori Thakur Skill University“ کا افتتاح کریں گے، جس کا مقصد صنعت پر مرکوز نصابات اور پیشہ ورانہ تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ وہ بہار کی 4 یونیورسٹیوں میں نئے تعلیمی اور تحقیقی مرکزوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وہ Bihta میں NIT پٹنہ کے نئے کیمپس کو بھی ملک کے نام وقف کریں گے۔ جناب مودی 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں Navodaya ودیالیہ اور Eklavya ماڈل رہائشی اسکولوں میں ایک ہزار 200 پیشہ ورانہ ہُنر مندی کے لیبس کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم کوشل دیکشانت سماروہ میں ITI Topers کی عزت افزائی کریں گے۔ 2020 کی قومی تعلیمی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم پٹنہ یونیورسٹی، بھوپیندر نارائن منڈل یونیورسٹی مدھے پورہ، چھپرا میں جے پرکاش وِشو ودیالیہ اور پٹنہ میں نالندہ اوپن یونیورسٹی میں نئے تعلیمی اور تحقیقی مرکزوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ اقدام پردھان منتری Uchchtar شکشا ابھیان پی ایم اوشا کے تحت کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم بہار سرکار میں نو مقررہ 4 ہزار سے زیادہ امیدواروں کو تقرر نامے بھی تقسیم کریں گے۔