December 27, 2025 10:22 AM | PM Chief Secretaries

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں چیف سکریٹریز کی پانچویں قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج اور کَل چیف سیکریٹریوں کی پانچویں قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ اِس سہ روزہ کانفرنس کا آغاز کَل ہوا تھا۔ اِس کا مقصد قومی ترقیاتی ترجیحات سے متعلق منظم اور لگاتار بحث کے ذریعے مرکز اور ریاست کی شراکت داری کو مستحکم کرنا ہے۔ اِس کانفرنس میں چیف سکریٹری، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران اور ڈومین کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔x

          یہ کانفرنس امداد باہمی پر مبنی وفاقیت کے، وزیراعظم نریندر مودی کے تصور کے مطابق ایک ایسے فورم کے طور پر خدمات انجام دیتی ہے، جس میں مرکز اور ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری کرسکیں، بھارت کے انسانی اثاثے کی صلاحیت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہوسکے اور سب کی شمولیت والی، مستقبل پر مرکوز ترقی میں اضافہ کرنے کیلئے ایک متحدہ خاکہ تیار کیا جاسکے۔

          اس کانفرنس میں وکست بھارت کے لیے انسانی سرمائے کے موضوع پر خاص توجہ دی جائے گی جس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بہترین طور طریقوں اور حکمت عملیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

          اس موضوع کے تحت، تفصیلی بحث میں پانچ اہم شعبے خصوصی توجہ کے حامل ہوں گے جن میں ابتدائی بچپن کی تعلیم، اسکولنگ، ہنرمندی، اعلیٰ تعلیم، کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیاں شامل ہیں۔

          اس کے علاوہ، ریاستوں میں ڈی ریگولیشن پر چھ خصوصی اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔ جن میں گورننس میں ٹیکنالوجی: مواقع خطرات اور تخفیف، اسمارٹ سپلائی چین اور مارکیٹ تک رسائی کے لیے ایگری اسٹیک، ایک ریاست، ایک عالمی سطح کا سیاحتی مقام، آتم نربھر بھارت اور سودیشی اور بائیں بازوں کی انتہا پسندی کے بعد کے دور کے لیے حکمت عملیاں شامل ہیں۔