ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل ICAR میں قدرتی کاشت کاری سے متعلق قومی مشن کا آغاز کرنے والے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل ICAR میں قدرتی کاشت کاری سے متعلق قومی مشن کا آغاز کرنے والے ہیں۔ زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے اس کا اعلان پچھلے ہفتے ریاستوں کے وزراء زراعت کے ساتھ میٹنگ کے بعد کیا تھا۔

مرکزی کابینہ نے گزشتہ سال نومبر میں اس مشن کو ایک مرکزی امداد یافتہ اسکیم کے طور پر منظوری دی تھی۔ اس اسکیم کے لیے 15 ویں مالیاتی کمیشن 2025-26 تک کا بجٹ 2 ہزار 481 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، جس میں مرکز کا حصہ ایک ہزار 584 کروڑ روپے، جبکہ ریاستوں کا حصہ 897 کروڑ روپے شامل ہے۔

قدرتی کاشت کاری کے قومی مشن کا مقصد مٹّی کی زرخیزی میں اضافہ کرنا، ایکو نظام کو بحال کرنا اور کسانوں کے لیے پیداواری لاگت کو کم کرنا ہے۔ قدرتی کاشت کاری کے قومی مشن کی توجہ سائنسی بنیادوں پر پائیداری، ہر طرح کے موسم میں زرعی پیداوار اور خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے زرعی طریقہئ کار کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔×