ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، 17 ویں  سوِل سروینٹس کے دن کے موقع پر خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، 17 ویں  سوِل سروینٹس کے دن کے موقع پر خطاب کریں گے۔ وہ عوامی انتظامیہ میں مہارت کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز بھی عطا کریں گے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Priya Mondal

اس سال وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کُل 14 ایوارڈز عطا کیے جائیں گے، جو اضلاع کی جامع ترقی، آرزومند بلاکس سے متعلق پروگرام اور سوِل سروینٹس کی جدّت طرازی کے زمروں میں دیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیشہ اُن سوِل سروینٹس کی حوصلہ افزائی کی ہے، جنہوں نے شہریوں کی خدمت کو اپنا مقصد بنایا، عوامی خدمت کے تئیں عہد بستہ رہے اور اپنے کام میں مہارت حاصل کی۔

سوِل سروسز کا دن پورے بھارت میں، سوِل سروینٹس کے لیے شہریوں کے کاز کے لیے خود کو پھر سے وقف کر دینے اور عوامی خدمت کے تئیں اُن کے عہد کی تجدید کا ایک موقع ہے۔

اس کا دن کا انتخاب اُس دن کی یاد میں منانے کے لیے کیا گیا تھا، جب سردار ولبھ پٹیل نے 1947 میں Administrative Services کے تربیت یافتہ افسران سے خطاب کیا تھا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں