وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto سے بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنماء دوطرفہ تعلقات کا، جامع طور پر جائزہ لیں گے اور باہمی مفاد کے علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ بات چیت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
صدر Subianto بھارت کے 4 روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو نئی دلّی پہنچے تھے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Anupam Mishra
انڈونیشیا کے صدر کو آج صبح راشٹرپتی بھون کے احاطے میں باقاعدہ استقبالیہ دیا جائے گا۔ وہ راجگھاٹ جائیں گے اور مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ جناب Subianto سے ملاقات کریں گے۔ جناب Subianto آج شام راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔ صدر Subianto کَل کرتویہ پتھ پر 76 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ جناب Subianto نے پچھلے اکتوبر میں، صدر کا عہدہ سنبھالا تھا، اُس کے بعد سے بھارت کا یہ اُن کا پہلا دورہ ہے۔ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان گرم جوشی اور دوستی پر مبنی دیرینہ رشتے ہیں۔
ایک جامع اہم شراکت دار کے طور پر، بھارت کی مشرق نواز پالیسی اور بھارت-بحرالکاہل کے منظرنامے میں ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔