ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی آج ممبئی میں پہلے عالمی آڈیو ویژول اینٹر ٹینمنٹ سمٹ WAVES 2025 کا افتتاح کریں گے۔

ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں آج پہلا عالمی آڈیو ویژول اینٹرٹیمنٹ سمٹ WAVES 2025 شروع ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 4 روزہ سمٹ کا افتتاح کریں گے۔

یہ پروگرام آڈیو ویژول اور تفریحی صنعت کے مستقبل پر تبادلہئ خیال کرنے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

تخلیق کاروں کو جوڑنا، ملکوں کو جوڑنے کے نعرے کے ساتھ بھارت کو اس پروگرام میں میڈیا، تفریح اور ڈیجیٹل اختراع کے ایک عالمی مرکز کی حیثیت حاصل ہوگی۔ یہ فلموں، OTT، گیمنگ، کامکس، ڈیجیٹل میڈیا، مصنوعی ذہانت، نشریات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیزکو مربوط کرے گا، جس سے بھارت کی میڈیا اور تفریحی صلاحیتوں کو جامع طور پر اُجاگر کیا جا سکے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی Creatosphere کا دورہ کریں گے اور انڈیا چیلنجز میں 32 منتخب تخلیق کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں