November 19, 2025 10:03 AM | PM-Andhra TN Visit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک کے 9 کروڑ کسانوں کیلئے، پی-ایم کسان اسکیم کی ایک اور قسط جاری کرینگے۔ وہ کوئمبٹور میں جنوبی بھارت کی قدرتی زراعت سے متعلق کانفرنس کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج آندھراپردیش اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔

آندھراپردیش کے اپنے دورے میں جناب مودی پُٹّاپرتھی میں بھگوان سری ستیہ سائیں بابا کے مندر اور مہا سمادھی پر عقیدت کا اظہار کریں گے۔

وہ بھگوان سری ستیہ سائیں بابا کی صد سالہ تقریبات میں بھی شرکت کریں گے اور اِس موقعے پر ستیہ سائیں بابا کی زندگی، تعلیمات اور وراثت کے اعزاز میں ایک یادگاری سِکّے اور ڈاک ٹکٹوں کے مجموعے کا اجراء بھی کریں گے۔ وہ اِس پروگرام کے دوران اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

بعد میں، وزیر اعظم تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور جائیں گے اور جنوبی بھارت کی قدرتی زراعت کی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

پروگرام کے دوران وہ 9 کروڑ کسانوں کیلئے 18 ہزار کروڑ روپے کی، 21 ویں پی -ایم کسان قسط بھی جاری  کریں گے۔

جنوبی بھارت کی قدرتی زراعت سے متعلق کانفرنس آج شروع ہو رہی ہے، جس کا اہمتام تمل ناڈو کی قدرتی زراعت کے فریقوں کا فورم کر رہا ہے۔ کانفرنس کا مقصد پائیدار، ماحول دوست اور کیمیاوی مادّوں سے پاک زرعی طور طریقوں کو فروغ دینا ہے۔

کوئمبٹور میں، جسے جنوبی بھارت کا مانچیسٹر کہا جاتا ہے، آج کانفرنس میں شرکت کرنے والوں سے بھرا ہوا ہے۔ شہر کی اہم ترین سڑک اویناش روڈ پر ٹریفک کا رُخ تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ سڑک گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک بند رہے گی۔ کوئمبٹور بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے 2024-25 کے تجزیے کے مطابق، بھارت کی کُل برآمدات 2 لاکھ 43 ہزار 42 کروڑ روپے مالیت کی ہے۔ تمل ناڈو، ملک میں تیسری ریاست ہے، جہاں 2023-24 کے اعداد و شمار کے مطابق 9 اعشاریہ ایک-آٹھ فیصد زرعی پیداوار ہوتی ہے۔ یہاں مسالوں کی پیداوار ایک اعشاریہ نو-پانچ فیصد ہوتی ہے۔ اس لحاظ سے یہ ریاست پہلے نمبر پر ہے۔

یہ ریاست مویشیوں کی 13 اعشاریہ نو-چھ فیصد پیداوار کے سبب دوسرے نمبر ہے اور یہاں پھلوں کی پیداوار 6 اعشاریہ پانچ-صفر فیصد کی جاتی ہے۔ یہاں سبزیوں کی پیداوار 4 اعشاریہ چھ-دو فیصد اور پودھوں کی پیداوار 25 اعشاریہ چار-صفر فیصد کی جاتی ہے۔

کانفرنس میں زرعی ماہرین، زرعی پیداوار اور برآمد کی جانے والی خردنی اشیاء کی پیداوار میں اضافے سے متعلق اپنی معلومات کا اظہار کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔