December 18, 2025 9:40 AM | PM - Oman

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج مسقط میں Oman کے سلطان Haitham bin Tarik کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ بھارت اور Oman جامع اقتصادی ساجھے داری سمجھوتے پر دستخط کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں Oman کے دو دن کے دورے پر کل شام مسقط پہنچے۔ جناب مودی اُردن اور Ethiopia کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد Oman گئے ہیں۔

Oman کے نائب وزیر اعظم اور دفاعی امور کے وزیر سید شہاب بن طارق السعید نے مسقط ہوائی اڈّے پر جناب مودی کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں بھارت-Oman اشتراک کو مستحکم بنانے اور کلیدی ساجھے داری کو آگے بڑھانے کے معاملے پر تبادلہئ خیال کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی سلطنتِ Oman نے سربراہِ مملکت، سلطان Haitham bin Tarik کی دعوت پر دوست ملک کے دورے پر گئے ہیں۔ جناب مودی آج Oman کے سلطان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

دونوں ملک آزاد تجارت کے سمجھوتے، جامع اقتصادی ساجھے داری معاہدے پر دستخط کریں گے۔ کامرس اور صنعتوں کے وزیر پیوش گوئل اور Oman کے اُن کے ہم منصب قیس الیوسف اس سمجھوتے پر دستخط کریں گے۔ اس موقعے پر   وزیر اعظم نریندر مودی اور Oman کے سلطان بھی موجود رہیں گے۔

اِدھر ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا ہے کہ Oman پائیدار دوستی اور بھارت کے ساتھ گہرے تاریخی رشتوں کی سرزمین ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک کے نئے راستے تلاش کرنے اور ساجھے داری کو نئی رفتار دینے کا موقع ملے گا۔

مسقط میں ہوٹل پہنچنے کے بعد، بھارتی برادری نے وزیر اعظم کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران، Oman کے سلطان سے اُن کے محل میں ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم ایک کاروباری فورم میں دونوں ملکوں کے کاروباری رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم، طلبا اور بھارتی برادری کے لوگوں سے بات چیت بھی کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ Oman میں بھارتی طلبا اپنا ذہنی تناؤ ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم کی ”پرکشا پے چرچا“ بھی سنتے ہیں۔

بھارت اور عُمان اِس سال اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال پورے ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ اِس لحاظ سے یہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔