وزیر اعظم نریندر مودی آج اترپردیش اور راجستھان کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم گریٹر نوئیڈا میں اترپردیش بین الاقوامی تجارتی میلے 2025 کا افتتاح کریں گے اور اس موقعے پر تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس دوران ریاست کی گوناگوں دستکاری روایات، کھانوں، ثقافت، جدید صنعتوں، جامع MSMEs اور اُبھرتے ہوئے کاروباریوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کیا جائے گا۔ اترپردیش بین الاقوامی تجارتی میلے کے دوران دستکاری، ٹیکسٹائلز، چمڑے، زراعت، فوڈ پروسیسنگ، IT، الیکٹرانکس اور آیوش سمیت دیگر اہم شعبوں کی نمائندگی کی جائے گی۔ یہ تجارتی میلہ 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔
اس کے بعد وزیر اعظم راجستھان جائیں گے، جہاں وہ ایک لاکھ 22 ہزار ایک سو کروڑ روپے لاگت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں اور افتتاح کریں گے۔ اس دوران وہ بانسواڑہ میں عوامی تقریب سے خطاب کریں گے اور PM کُسُم مستفیدین سے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم انُوشکتی وِدیُت نِگم لمیٹڈ کے ماہی بانسواڑہ راجستھان ایٹمی پاور پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے، جس پر 42 ہزار کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔
ماہی بانسواڑہ راجستھان ایٹمی بجلی پروجیکٹ ریاست میں دوسرا ایٹمی بجلی پروجیکٹ ہوگا، جس سے ریاست میں بجلی کی پیداواور کو تقویت ملے گی۔ جناب مودی آج کئی گرین اینرجی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے، جس سے ماحولیات کے لیے سازگار ملک کی توانائی کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ آبی وسائل کے مختلف پروجیکٹوں سے ہزاروں گاؤوں اور قسبوں کے لیے پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ ساتھ ہی کسانوں کو آبپاشی کے لیے بھی مناسب مقدار میں پانی مل سکے گا۔ اِس کے علاوہ بنیادی ڈھانچے اور شاہراہوں کے فروغ کے پروجیکٹوں سے بلا رکاوٹ اور محفوظ ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ حاصل ہوگا۔ ریاست میں تین نئی ریل خدمات کے آغاز سے راجستھان اور دیگر شمالی ریاستوں کے درمیان کنٹی ویٹی مزید بہتر ہوگی۔