وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح نئی دلّی میں، یشو بھومی میں انڈین موبائل کانگریس کے نویں ایڈیشن IMC – 2025 کا افتتاح کریں گے۔ اس کا اہتمام مواصلات کے محکمے اور بھارت کی Cellular Operators Association نے مل کر کیا ہے۔ IMC – 2025 کا موضوع ہے: یکسر تبدیلی کے لیے اختراع، جس سے ڈیجیٹل طور پر یکسر تبدیلی اور سماجی کی ترقی کو بڑھاوا دینے کے بھارت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
انڈیا موبائل کانگریس میں، جو ٹیلی کوم، میڈیا اور ٹکنالوجی کی ایشیاء کی سب سے بڑی تقریب ہے، تقریب میں ٹیلی کوم اور اُبھرتی ہوئی ٹکنالوجیز میں تازہ ترین پیشرفت کی نمائش کی جائے گی، جس میں عالمی رہنماء، پالیسی ساز، صنعت کے ماہرین اور اختراع کار یکجا ہوں گے۔ اِس 4 روزہ تقریب میں بنیادی موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں آپٹیکل مواصلات، ٹیلی کوم میں سیمی کنڈکٹرس، کوانٹم مواصلات، Six-G اور دھوکہ دہی کے خطرے کو ظاہر کرنے والے انڈیکیٹرس شامل ہیں، جس سے اگلے دور کی کنیکٹی وِٹی، ڈیجیٹل خود مختاری، سائبر دھوکہ دہی کی روک تھام اور عالمی ٹکنالوجی کی قیادت میں بھارت کی اہم ترجیحات کا اظہار ہوتا ہے۔
امید ہے کہ اِس نمائش کو 150 سے زیادہ ملکوں کے، ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھنے آئیں گے اور توقع ہے کہ اِس نمائش میں 400 سے زیادہ کمپنیاں حصہ لیں گی۔ اِس تقریب میں 100 سے زیادہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے، جن میں 800 سے زیادہ شخصیتیں تقریر کریں گی۔