وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے Safran Aircraft Engine Services India, SAESI فیکٹری کا افتتاح کریں گے۔ یہ فیکٹری حیدرآباد میں GMR ایرو اِسپیس اور صنعتی پارک میں قائم کی گئی ہے۔
SAESI، سیفرن کی، ہوائی جہازوں کے اِنجن کی دیکھ بھال، مرمت اور معائنے، MRO فیکٹری ہے۔
وزیر اعظم نے دفتر میں ایک بیان میں بتایا ہے کہ اِس فیکٹری کے شروع ہونے سے ایسا پہلی بار ہے کہ اِنجن کے اصل کل پرزوں کے کسی عالمی مینوفیکچرر نے بھارت میں MRO کام کاج کا آغاز کیا ہے۔ MRO فیکٹری، Aviation کے شعبے میں خود کفالت کے مقصد کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
MRO میں ملک کی صلاحیتوں میں اضافے سے غیر ملکی زر مبادلہ کا اخراج کم ہوجائے گا، روزگار اعلیٰ درجے کے موقع پیدا ہوں گے، سپلائی چین میں مزید استحکام پیدا ہوگا اور بھارت کو ایک عالمی Aviation مرکز کی حیثیت حاصل ہوگی۔×