June 17, 2025 10:10 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام کینیڈا کے شہر Kananaskis میں جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اِس موقع پر وہ کئی دوطرفہ میٹنگیں بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح کینیڈا کے شہر Calgary پہنچے۔ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر اُن کا شاندار استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام کینیڈا کے شہر Kananaskis میں جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جی-7 سربراہ کانفرنس میں یہ وزیر اعظم کی لگاتار چھٹی شرکت ہوگی۔ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کی دعوت پر کینیڈا کے دو روزہ دورے کے دوران جناب مودی سربراہ کانفرنس کے موقع پر کئی دو طرفہ میٹنگیں کریں گے۔ وزیر اعظم اہم عالمی مسائل پر جی-7 ممالک کے رہنماؤں، دیگر مدعو ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ تبادلہئ خیال کریں گے۔

اِن میں توانائی کی یقینی فراہمی، ٹیکنالوجی اور اختراعات، خاص طور پر اے آئی-توانائی رابطہ اور کوانٹم سے متعلقہ مسائل شامل ہیں۔

سات ملکوں کا گروپ جی-7 دنیا کی سات ترقی یافتہ معیشتوں – فرانس، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، جاپان،اٹلی، کینیڈا اور یورپی یونین کا ایک غیر رسمی گروپ ہے۔ اس کے اراکین ہر سال جی-7 سربراہ کانفرنس میں عالمی اقتصادی اور جغرافیائی و سیاسی مسائل پر تبادلہئ خیال کرنے کے لیے میٹنگ کرتے ہیں۔ اس سال جی-7 سربراہ کانفرنس کے توجہ کے حامل شعبوں میں توانائی کی یقینی فراہمی، ڈیجیٹل منتقلی کو تیز کرنے اور مستقبل کی شراکت داری کو محفوظ بنانے سمیت کمیونٹیز اور دنیا کی حفاظت شامل ہے۔ پچھلے کچھ برسوں میں جی-7 سربراہ کانفرنس کے آؤٹ ریچ سیشن میں بھارت کو باقاعدگی کے ساتھ مدعو کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ جی-7 سربراہ کانفرنسوں میں بھارت نے عالمی خطہئ جنوب کے مسائل کو ہمیشہ سامنے لایا ہے۔

پچھلے سال وزیر اعظم مودی جی-7 سربراہ کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، توانائی افریقہ اور بحیرہ روم جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کرنے کے لئے دیگر مدعو ممالک کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔