ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 31, 2025 9:55 AM | PM Arya Samaj

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج سہ پہر نئی دلّی کے روہنی میں بین الاقوامی آرین سمٹ 2025 میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج سہ پہر نئی دلّی کے روہنی میں بین الاقوامی آرین سمٹ 2025 میں شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام ”گیان جیوتی فیسٹیول“ کا ایک اہم حصہ ہے، جو مہارشی دیانند سرسوتی کی 200 ویں جینتی اور معاشرے کے لیے آریہ سماج کی خدمت کے 150 سال مکمل ہونے کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر جناب مودی ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ سمٹ بھارت اور بیرونِ ملک کی آریہ سماج کی مختلف شاخوں کے نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا، جو مہارشی دیانند کے اصلاحی نظریات کی آفاقی اہمیت اور آریہ سماج کی عالمی سطح پر پہنچ کی عکاسی کرتا ہے۔×