وزیر اعظم نریندر مودی آج روزگار سے متعلق، بجٹ کے بعد کے ویبینار میں، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے۔ ویبینار کے مقاصد میں عوام، معیشت اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم اِس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Aman – PM Webinar
روزگار کے موقعے پیدا کرنا، حکومت کی بنیادی توجہ کا ایک شعبہ رہا ہے۔ حکومت نے، وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کی بنیاد پر روزگار کے موقعوں میں اضافہ کرنے کے لیے بہت سے اقدام کے ہیں۔
اِس ویبینار سے، یکسر تبدیلی لانے والے بجٹ میں کیے گئے اعلانات کو، عملی شکل دینے سے متعلق حوصلہ افزاء مذاکرات کے ذریعے حکومت، صنعت، تعلیمی اداروں اور شہریوں کے مابین اشتراک کو فروغ حاصل ہوگا۔ مذاکرات کا مقصد دیرپا اور سب کی شمولیت والی ترقی، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں قیادت اور ایک ایسی ہُنرمند و صحتمند افرادی قوت پیدا کرنے کی راہ ہموار ہوگی، جو 2047 تک وِکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کی جانب کام کرے۔