وزیر اعظم نریندر مودی آج راجدھانی مالے میں، مالدیپ کے 60 ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج راجدھانی مالے میں مالدیپ کی، 60 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ وزیر اعظم، صدر محمد Muizzu کی خصوصی دعوت پر مالدیپ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ کَل صدر Muizzu اور خاتونِ اوّل ساجدہ محمد کی طرف سے منعقدہ ایک سرکاری ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اِس دعوت پر شکریہ کا اظہار کیا اور مالدیپ کے یومِ آزادی پر اُس کے عوام کو مبارکباد دی۔

اِس موقع پر مالدیپ کے صدر نے، بھارت کے، سب سے طویل مدّت تک رہنے والے دوسرے وزیر اعظم کے طور پر اُنہیں مبارکباد دی۔

انہوں نے جناب مودی کی قیادت کی تعریف کی اور بھارت-مالدیپ کے درمیان مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت، مالدیپ کا، طویل عرصے سے قریب ترین اور سب سے زیادہ بااعتبار شراکت دار رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُن کا اشتراک، سلامتی تجارت، حفظانِ صحت، تعلیم اور اُس سے کہیں زیادہ دیگر بہت سے شعبوں میں موجود ہے، جس کا تعلق دونوں ملکوں کے ہر ایک شہری کی زندگی سے ہے۔