وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر کل صبح ماریشس پہنچیں گے۔ وزیر اعظم کا ماریشس کا دورہ بھارت-ماریشس تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے بہت ہی اہم مانا جارہا ہے۔
کل 11 مارچ کو ماریشس کے اپنے دورے کے پہلے دن وزیر اعظم نریندر مودی، سر سیووساگر رام غلام بوٹ نیکل گارڈن جائیں گے اور سر سیووساگر رام غلام اور سر انیرود جُگناوو کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ وزیر اعظم اس کمپلیکس میں ایک پودا بھی لگائیں گے۔ اس کے بعد، وزیر اعظم ماریشس کے صدر دھرم گوکُل سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کل شام ماریشس میں ایک کمیونٹی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ ماریشس میں رہنے والے ہزاروں بھارت نژاد افراد اس میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رام غلام سے ملاقات کریں گے۔دورے کے دوسرے دن 12 مارچ کو وزیر اعظم ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔بحری سکیورٹی، صلاحیت سازی اور تجارت جیسے شعبوں میں کئی سمجھوتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ بھارت اور ماریشس کے درمیان تعلقات قدیم اور کثیر جہتی ہیں۔ امید ہے کہ وزیراعظم کے اِس دورے سے باہمی تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں گے۔
Site Admin | March 10, 2025 9:39 PM
وزیر اعظم نریندر مودی آج رات ماریشس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ جناب مودی ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے