February 28, 2025 9:53 AM | Prez EU India

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج دلّی میں یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen کے ساتھ وفد سطح کی   بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج دلّی میں یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Von Der Leyen کے ساتھ وفد سطح کی   بات چیت کریں گے۔ صدر Ursula Von Der Leyen یوروپی یونین کے27کمشنروں میں سے 22 کمشنروں کے ہمراہ بھارت کے دو روزہ دورے پر کل دلّی پہنچی ہیں۔ یوروپی یونین کے کالج آف کمشنروں کا یہ بھارت کا اب تک کا پہلا دورہ ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد نئے کالج آف کمشنروں کا یوروپ کے باہر یہ پہلا دورہ ہے۔ اُن کے اس دورے سے بڑھتے ہوئے اشتراک اور تال میل پر مبنی دوطرفہ تعلقات کے مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                         V/C – Superna Saikia

بھارت اور یورپ 2004 سے اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔ بھارت اور یوروپ کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات وسیع اور گہرے ہیں۔ بھارت اور یوروپ کے درمیان کثیر جہتی تعلقات ہیں۔ یہ تعلقات تجارت، سرمایہ کاری، آب و ہوا کی تبدیلی، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں پر محیط ہیں۔ ساز و سامان میں یورپی یونین بھارت کا سب سے بڑا تجارتی ساجھے دار ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں دو طرفہ تجارت میں 90 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 2023-24 کے دوران یورپی یونین کے ساتھ ساز و سامان کی دو طرفہ تجارت 135 ارب ڈالر رہی۔ قابل تجدید توانائی اور ہائیڈروجن کے شعبے میں، بھارتی اور یورپی کمپنیوں کے درمیان وسیع صنعتی اشتراک و تعاون ہے۔ یورپی یونین نے شمسی توانائی پر بھارت کے اہم بین الاقوامی پہل، بین الاقوامی شمسی اتحاد میں شمولیت اختیار کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔