وزیر اعظم نریندر مودی آج دلّی میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جناب مودی قومی راجدھانی کے اشوک وِہار میں جھُگی جھونپڑی میں رہنے والے افراد کے لیے تقریباً ایک ہزار 700 نئے تعمیر کیے گئے فلیٹوں کا افتتاح کریں گے اور اہل مستفیدین کو اِن فلیٹوں کی چابیاں سونپیں گے۔ نئے تعمیر کردہ فلیٹوں کا افتتاح دلّی ترقیاتی اتھارٹی DDA کے ذریعے جھُگّی جھونپڑی بازآبادکاری کے دوسرے کامیاب پروجیکٹ کی تکمیل کی نشاندہی کرے گا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد جھُگّی جھونپڑی میں رہنے والے افراد کو مناسب سہولیات سے آراستہ زندگی بسر کرنے کا ایک بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ V/C Superna Saikia
وزیر اعظم نریندر مودی دلّی میں نئے طور پر تیار کردہ دو شہری پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، ان میں نوروجی نگر میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور سروجنی نگر میں عام زُمرے کے رہائشی مکانات GPRA، ٹائپ ٹو کوارٹرس شامل ہیں۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر نے 600 سے زیادہ خستہ حال کوارٹرز کو جدید ترین کمرشل ٹاورز سے تبدیل کر کے اس علاقے کو مکمل طور سے تبدیل کر دیا ہے، جس میں جدید سہولیات کے ساتھ تقریباً 34 لاکھ مربع فٹ پریمیم کمرشل جگہیں ہیں۔ پروجیکٹ میں گرین بلڈنگ کے طریقہئ کار کو شامل کیا گیا ہے، جس میں صفر ڈسچارج کا تصور، شمسی توانائی کی پیداوار اور بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کے نظام جیسی سہولتیں شامل ہیں۔ عام زُمرے کے رہائشی مکانات GPRA کوراٹرز میں 28 ٹاورز شامل ہیں جن میں دو ہزار پانچ سو رہائشی یونٹس ہیں جو جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔ اس میں جگہ کا بہتر استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم دوارکا میں تقریباً 300 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ CBSE کے اِنٹی گریٹڈ آفس کمپلیکس کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کمپلیکس میں دفاتر کے علاوہ ایک آڈیٹوریم، ایک جدید ڈیٹا سینٹر، پانی کے بدوبست کا جامع نظام اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔
وزیر اعظم مودی دلّی یونیورسٹی میں 600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 3 نئے پروجیکٹوں کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وہ نجف گڑھ کے روشن پورہ میں ویر ساورکر کالج کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے دلّی یوینورسٹی کے وائس چانسلر یوگیش سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مشرقی دلّی کے سورج مَل وِہار میں واقع یونیورسٹی کے شمالی کیمپس اور دوارکا میں واقع یونیورسٹی کے مغربی کیمپس میں تعلیمی بلاک کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔