April 4, 2025 9:35 AM | PM-THAILAND

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں، BIMSTEC کی چھَٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں BIMSTEC کی چھَٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے: ”خوشحال، مضبوط اور کھُلا BIMSTEC“ اس میں بنکاک وِژن 2030 منظور کیا جائے گا اور BIMSTEC کا مستقبل کا خاکہ طے کرنے کے لیے BIMSTEC کے ممتاز افراد کے گروپ کے رپورٹ کی تائید بھی کی جائے گی۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                         V/C – Superna

BIMSTEC کے تحت خلیجِ بنگال کے اطراف واقع 7 ملکوں بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، میانما، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے لیڈر یکجا ہوئے ہیں۔ خلیجِ بنگال، بحرِ ہند کے خطّے کے وسط میں واقع ہے۔ BIMSTEC ایسی واحد علاقائی تنظیم ہے، جو جنوبی ایشیاء کے 5 ملکوں اور جنوب مشرقی ایشیا کے 2 ملکوں کو یکجا کرتی ہے۔ BIMSTEC سے عالمی آبادی، GDP اور غیر ملکی تجارت کے بڑے حصے کی نمائندگی ہوتی ہے۔ بھارت BIMSTEC کے 4 بانی ممبر ملکوں میں سے ایک ہے۔ BIMSTEC کے دیگر ممبر ملکوں کے ساتھ بھارت کے قریبی باہمی تعلقات کے تناظر میں بھارت علاقائی اشتراک کو مستحکم بنانے میں سرکردہ رول ادا کرتا رہا ہے۔ BIMSTEC سے بھارت کی خارجہ پالیسی کے 3 اہم نکات کی عکاسی ہوتی ہے، جس میں پڑوس مقدم کی پالیسی، مشرقی ملکوں سے رابطہ بڑھانے کی پالیسی اور ساگر شامل ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی بنکاک میں، میانما کے سینئر جنرل Min Aung Hlaing کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کر رہے ہیں۔ جناب مودی کل تھائی لینڈ کے دو دن کے دورے پر بنکاک پہنچے ہیں۔ انہوں نے تھائی لینڈ کی اپنی ہم منصب Paetongtarn Shinawatra کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اشتراک کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سیاسی تبادلوں، دفاعی اور سکیورٹی ساجھیداری، کلیدی رابطوں، تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے رابطوں کو مزید مستحکم بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے کنیکٹی وِٹی کو وسعت دینے، صحت، سائنس ٹیکنالوجی، اِسٹارٹ اَپ، ڈیجیٹل، تعلیم، ثقافت اور سیاحتی اشتراک کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

باہمی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان میں جناب مودی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور تھائی لینڈ کی سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان کلیدی مذاکرات کے سلسلے میں بھی بات چیت کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بنکاک میں، تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم Thaksin Shinawatra سے بھی ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے اُن کے ساتھ اپنی میٹنگ کو پُر مسرت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جناب Shinawatra بھارت کے ایک عظیم دوست ہیں اور اٹل جی کے ساتھ اُن کے بہت پُر تپاک تعلقات تھے۔ جناب مودی نے بتایا کہ انہوں نے جناب Shinawatra کے ساتھ بھارت-تھائی لینڈ اشتراک پر تفصیل سے بات چیت کی۔

BIMSTEC سربراہ کانفرنس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آج سری لنکا جائیں گے۔ 3 دن کے سرکاری دورے کے دوران جناب مودی وہاں کے صدرAnura Kumara Disanayake کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم کی حیثیت سے جناب مودی کا سری لنکا کا یہ چوتھا دورہ ہوگا۔ ×