June 20, 2025 10:08 AM | PM-VISIT BIHAR

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم پاٹلی پُتر اور گورکھپور کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار کے دورے پر جا رہے ہیں۔ وہ دن میں 12 بجے کے آس پاس سیوان ضلعے میں Pachrukhi بلاک کے تحت Jasauli کے مقام پر ایک جلسہئ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم Jasauli سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شہری ترقیات، گندے پانی کو صاف کرنے، پی ایم آواس یوجنا اور ریلوے سے متعلق کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے، جن کی مالیت 5 ہزار 900 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

خطّے میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیتے ہوئے وزیر اعظم بہار اور اترپردیش کو جوڑنے والے نئے ویشالی-Deoria ریلوے لائن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جو 400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا ہے۔ وہ اس رُوٹ پر ایک نئی ٹرین سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ شمالی بہار اور اترپردیش کے پوروانچل خطّے کیلئے بہتر ریل رابطے کی خاطر وزیر اعظم پاٹلی پُتر اور گورکھپور کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ بھی کریں گے۔ اس سے مغربی بہار اور مشرقی اترپردیش کے لوگوں کی طویل عرصے چلی آرہی مانگ پوری ہو سکے گی۔ جناب مودی سارن ضلعے میں مڈھورا پلانٹ میں بنائے گئے جدید طرز کے ریل انجن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے، جسے مغربی افریقی ملک گِنی کو برآمد کیا جائے گا۔ بہار کی اس فیکٹری میں یہ ایسا پہلا ریل انجن تیار کیا  گیا ہے، جسے برآمد کیا جائے گا۔ دریائے گنگا کو محفوظ رکھنے اور اسے بہتر شکل میں بحال کرنے کے اپنے عہد کے عین مطابق وزیر اعظم نمامی گنگے پروجیکٹ کے تحت گندے پانی کو صاف کرنے کے 6 پلانٹس کا افتتاح کریں گے، جن پر ایک ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ جناب مودی بہار کے مختلف شہروں میں 3 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور گندے پانی کو صاف کرنے کے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس کا مقصد اِن قصبوں کے لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم بہار میں پی ایم آواس یوجنا شہری سے مستفید ہونے والے 53 ہزار 600 سے زیادہ افراد کے لیے پہلی قسط بھی جاری کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔