ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 15, 2025 9:51 AM | PM Bihar BJP

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی مہم شروع کرنے کے لیے BJP کے بوتھ سطح کے ورکروں کے ساتھ بات چیت شروع کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی اور BJP کے سینئر رہنما نریندر مودی بہار اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی مہم کا آغاز کریں گے وہ آج پارٹی کے بوتھ سطح کے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کرکے اس مہم کا آغاز کریں گے۔ وہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ میرا بوتھ سب سے مضبوط مہم کے تحت بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم مودی نے اپنی انتخابی مہم میں پارٹی کارکنوں کے رول کو سراہا اور کہا کہ وہ بہار میں BJP-NDA کی کامیابی کو یقینی بناتے ہوئے پوری توانائی کے ساتھ کام کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اِس طرح کے مستعد کارکن نئے سرے سے تحریک فراہم کرتے ہیں۔ BJP نے کَل اپنے 71 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں 50 موجودہ ارکان اسمبلی ہیں اوران میں بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چوہدری اور کچھ ریاستی کابینی وزراء ہیں، جو ایک بار پھر چناؤ لڑ رہے ہیں۔

243 رکنی بہار اسمبلی کے انتخابات دو مرحلوں 6 اور گیارہ نومبر کو کرائے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔ NDA کے ایک اور اتحادی ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر نے بھی چھ امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے دوسری طرف اپوزیشن نے CPI-ML لبریشن نے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے 18 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔

پٹنہ کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ دونوں اتحادوں کے امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

پٹنہ میں عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ آج یہ مکمل ہوجائے گی اور اس کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔ کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر شکیل احمد خان نے بتایا کہ عظیم اتحاد میں سیٹوں پر رضامندی تقریباً کی جا چکی ہے۔ اسی دوران CPI- ML کے امیدواروں نے آرا، اَروَل، پالی گنج اور Ziradei کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ CPI نے بھی چھ سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیاہے۔ بہوجن سماج پارٹی BSP نے 40 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔