August 2, 2025 10:21 AM | PM Kisan Varanasi

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج اترپردیش کے شہر وارانسی سے، پی ایم کسان ندھی اسکیم کی 20 ویں قسط جاری کریں گے۔ وہ 9کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو 20 ہزار پانچ سو کروڑ روپے تقسیم کریں گے۔

 وزیر اعظم نریندر مودی آج وارانسی سے، کسان سمان ندھی کی 20 ویں قسط جاری کریں گے۔ وہ دو ہزار 200  کروڑ روپے کی لاگت والے 52 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی بیس ہزار پانچ سو کروڑ روپے کی رقم ملک بھر کے 9 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں براہِ راست منتقل کریں گے۔

وزیراعظم، بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے جن میں وارانسی-بھدوہی سڑک اور Chhitauni-Shool Tankeshwar سڑکوں اور ریلوے Overbridge کو چوڑا کرنے اور اِسے مستحکم بنانے کا کام بھی شامل ہے تاکہ موہن سرائے – عدل پورا سڑک پر، ٹریفک کی آمدروفت میں آسانی ہو سکے۔ خطے میں بجلی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے وزیراعظم، اسمارٹ ڈسٹری بیوشن پروجیکٹ کے تحت مختلف کاموں اور بجلی سے متعلق ڈھانچے کو زیرِ زمین بچھانے کے کاموں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جس پر 880 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔

جناب مودی آٹھ دریائی کناروں کی تجدید کے کام کا افتتاح کریں گے اور پانی کو صاف ستھرا بنانے نیز مختلف آبی ذخائر کی دیکھ بھال کے کاموں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وہ جل جیون مشن کے تحت پینے کے پانی کی 47 دیہی اسکیموں کا بھی افتتاح کریں گے۔ اِس کے علاوہ جناب مودی جو، وارانسی کے ممبر پارلیمنٹ بھی ہیں، تعلیم، حفظانِ صحت، سیاحت اور ثقافتی ورثے سے متعلق بہت سے نئے پروجیکٹوں کا بھی آغاز کریں گے۔ اِن اقدام کا مقصد مجموعی طور پر شہری یکسر تبدیلی لانا، ثقافت کو جلا دینا، کنکٹوٹی کو بہتر بنانا اور وارانسی کے عوام کے لیے ایک بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔