وزیر اعظم نریندر مودی آج اترپردیش کے وارانسی میں مہدی گنج کے مقام پر ایک جلسہئ عام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وہ 3 ہزار 884 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 44 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اِن پروجیکٹوں کا مقصد خطّے کی مجموعی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اِن میں سڑک، بنیادی ڈھانچہ، بجلی، تعلیم اور سیاحت شامل ہیں۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Om Awasthi
وزیر اعظم نریندر مودی آج وارانسی کی اپنے دورے کے دوران ایک ہزار 629 کروڑ روپے مالیت کے 19 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، جو مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ 25 نئے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جن پر 2 ہزار 255 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
اس طرح وارانسی-لکھنؤ شاہراہ پر ایک انڈر پاس روڈ ٹنل کی تعمیر، MSME Unity Mall اور وارانسی رِنگ روڈ اور سارناتھ کے درمیان ایک سڑک پُل جیسے بڑے پروجیکٹوں پر کام شروع ہو جائے گا۔ وزیر اعظم جن پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، اُن میں جَل جیون مشن کے تحت 345 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی دیہی علاقوں میں پینے کی پانی کی 130 اسکیمیں اور کئی دیگر پروجیکٹ شامل ہیں۔ وزیر اعظم کے جلسہئ عام کے مدِّ نظر ضلعے میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نریندرمودی آج مدھیہ پردیش کے اشوک نگر ضلعے کی Isagarh تحصیل کے آنند پور دھام جائیں گے۔ وہ گروجی مہاراج مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ جناب مودی آنندپور دھام میں مندر کمپلیکس بھی دیکھیں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
VC- Sanjeev
بھارت کے ثقافتی اور روحانی ورثے کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت وزیراعظم نریندرمودی آج آنند پور دھام کا دورہ کریں گے۔ آنند پور دھام روحانی اور فلاحی مقاصد کی خاطر قائم کیاگیاہے۔ 315 ہیکٹیئر پر محیط اس میں ایک جدید گؤشالہ ہے جہاں 500 سے زیادہ گائیں ہیں۔ ٹرسٹ شری آنند پور ٹرسٹ کیمپس کے تحت زرعی سرگرمیاں بھی انجام دیتا ہے۔ ٹرسٹ سُکھ پور گاؤں میں ایک چیریٹیبل اسپتال اور سکھ پور اور آنندپور میں اسکول چلانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں مختلف ست سنگ مراکز بھی چلاتا ہے۔ ان اسکولوں میں ایک ہزار 200 سے زیادہ طلبہ ہیں۔