وزیر اعظم نریندر مودی آج آندھرا پردیش کے دورے پر جارہے ہیں، جہاں وہ Kurnool میں تقریباً 13 ہزار 430 کروڑ روپے مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔ اِن پروجیکٹوں کا تعلق مختلف اہم شعبوں سے ہے، جن میں صنعت، بجلی کی ترسیل، سڑکیں، ریلویز، دفاعی سامان کی تیاری اور پٹرولیم اور قدرتی گیس شامل ہیں۔ اِس سے علاقائی بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے، صنعتی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور ریاست میں جامع، سماجی اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے سرکار کے عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔
جناب مودی اِس موقعے پر ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم نندیال ضلعے میں Srisailam کے مقام پر سری بھرام رامبا ملکارجن سوامی ورلا دیواستھنم میں پوجا ارچنا اور درشن کریں گے۔ جناب مودی Srisailam میں سری شیو جی اسپورتھی کیندر بھی جائیں گے۔ x