وزیر اعظم نریندر مودی آج آسام کے Namrup میں 10 ہزار 600 کروڑ روپے مالیت کے امونیا-یوریا کھاد پروجیکٹ کیلئے بھومی پوجن کریں گے۔ وہ Namrup میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم برہم پُتر دریا میں جہاز MV Charaideo پر سفر کے دوران آج صبح پروگرام ”پریکشا پے چرچا“ کے حصے کے طور پر 25 ہونہار طلبا کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے آسام تحریک کے 860 شہیدوں کی یاد میں گوہاٹی میں بورا گاؤں میں نو تعمیر شدہ Swahid Smarak Ksehtra کا دورہ کریں گے۔ بعد میں دن میں وزیر اعظم ڈِبرو گڑھ ضلعے میں نامروپ کیلئے روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ 10 ہزار 600 کروڑ روپے مالیت کے امونیا-یوریا کھاد پروجیکٹ کیلئے بھومی پوجن کریں گے۔ وہ نئی دلّی روانہ ہونے سے پہلے نامروپ میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کل گواہاٹی میں لوک پریہ گوپی ناتھ Bardoloi بین الاقوامی ہوائی اڈّے کی نئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح کیا۔ انھوں نے ہوائی اڈّے کے نئے ٹرمنل کے باہر آسام کے پہلے وزیراعلیٰ گوپی ناتھ Bardoloi کے 80 فُٹ اونچے مجسّمے کی نقاب کشائی بھی کی۔ نئے ٹرمنل کی عمارت تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے اور اس کا ڈیزائن اِس طرح تیار کیا گیا ہے کہ سالانہ ایک کروڑ 30 لاکھ تک مسافر ہوائی جہازوں کی پروازوں میں سفر کیلئے اس کا استعمال کرسکیں گے۔ آسام کے حیاتیاتی تنوع اور ثقافتی وراثت سے ترغیب حاصل کرکے نئی ٹرمنل عمارت بنائی گئی ہے۔
گواہاٹی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ 11 سال کے دوران ریاست میں لاکھوں کروڑ روپئے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے کئی بڑے اور تاریخی پروجیکٹ شروع کئے گئے اور مکمل بھی کرلئے گئے۔×