وزیر اعظم نریندر مودی آج، جنگلاتی زندگی کے عالمی دن کے موقع پر گجرات کے جُونا گڑھ ضلعے میں ساسن گیر کے مقام پر، جنگلاتی زندگی کے قومی بورڈ NBWL کی ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس بورڈ کے 47 ارکان ہیں، جن میں فوج کے سربراہ، مختلف ریاستوں کے ارکان، اِس میدان میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں کے نمائندگان، جنگلاتی زندگی کے چیف Wardens اور مختلف ریاستوں کے سکریٹریز شامل ہیں۔
یہ بورڈ جنگلاتی زندگی اور جنگلوں کے فروغ اور تحفظ کے لیے، وزیر اعظم کی صدر نشینی میں کام کرتا ہے۔
وزیر اعظم گیر میں سِنگھ سدن کیمپس میں، شجرکاری میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ جنگلاتی زندگی کے تحفظ اور بندوبست کے مقصد سے، فیلڈ عملے کے لیے، گشت کرنے والی Bikes کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کریں گے۔
وزیر اعظم، ماحولیات سے متعلق Guides, Tracker اور فیلڈ عملے سے بات چیت بھی کریں گے۔
وزیر اعظم اس میٹنگ سے پہلے، گیر قومی پارک میں ببر شیروں کی پناہ گاہ بھی جائیں گے۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ساسن گیر، دنیا میں ایشیائی ببر شیروں کی واحد پناہ گاہ ہے اور یہاں ببر شیروں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بات 2020 کی نمبر شماری سے پتہ چلی ہے۔ گیر کے جنگلاتی علاقے میں ببر شیروں کی کُل تعداد 674 ہے۔
ایک رپورٹ
V/C Aparna Khunt
فی الحال ایشیائی ببر شیر، گجرات میں 9 ضلعوں کے 53 تعلقوں میں رہتے ہیں۔ مرکز ریاستی سرکاروں نے اِن ببر شیروں کے تحفظ کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ سرکاروں نے دیگر جنگلاتی جانوروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ایک قومی پروجیکٹ Lion کے مقصد سے جنگلاتی زندگی کے لیے ایک مرکز بھی قائم کیا جا رہا ہے، جو جُونا گڑھ ضلعے کے New Pipalya علاقے میں 20 اعشاریہ دو چار ہیکٹئیر زمین پر واقع ہوگا۔ اس کے علاوہ جنگلاتی زندگی کے لیے ایک قریبی نظر رکھنے والا مرکز اور جدید ترین سہولیات سے لیس اسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔ پچھلے 5 سال میں 33 لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے گیر کے اس تحفظاتی علاقے کی سیر کی ہے۔