ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 8, 2025 2:48 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج، اپنے دو روزہ مہاراشٹر دورے پر ممبئی پہنچیں گے، جہاں وہ اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج، اپنے دو روزہ مہاراشٹر دورے پر ممبئی پہنچیں گے، جہاں وہ اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ بھارت کو ہوا بازی کے عالمی ہب کے طور پر بدلنے کے وزیراعظم کے نظریئے کے مطابق، وزیراعظم آج بھارت کے سب سے بڑے گرین فیلڈ ہوائی اڈّے، نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈّے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے، جس کی تعمیر پر 19 ہزار 650 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم، ممبئی میٹرو لائن تِھری کے Phase 2B کا بھی افتتاح کریں گے، جسے تقریباً 12 ہزار 200 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم مکمل میٹرو لائن تھری کو قوم کے نام وقف کریں گے، جس تعمیر میں 37 ہزار 270 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ یہ پروجیکٹ ممبئی کے شہری ٹرانسپورٹ نظام میں یکسر تبدیلی کی علامت ہوگا۔ وزیراعظم، بھارت کے پہلے مربوط پبلک ٹرانسپورٹ ایپ، ”ممبئی وَن“ کی بھی شروعات کریں گے، جو 11 ٹرانسپورٹ آپریٹروں سے جوڑے گا اور ڈیجیٹل ٹکٹ نظام اور ریئل ٹائم سفری معلومات کو ممکن بنائے گا۔

وزیراعظم کا کَل ممبئی میں برطانوی وزیراعظم کیر اِسٹارمر سے دو طرفہ بات چیت کا بھی پروگرام ہے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنما ویژن 2035 کے تحت بھارت-برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ برطانوی وزیراعظم، سال 2024 میں برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج صبح بھارت کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر ممبئی پہنچے ہیں۔ جناب اِسٹارمر، نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈّے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔