July 31, 2025 9:53 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی، ہفتے کے روز، اترپردیش کے وارانسی کے اپنے دورے کے دوران پی ایم کسان کی20 ویں قسط جاری کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی، ہفتے کے روز، اترپردیش کے وارانسی کے اپنے دورے کے دوران پی ایم کسان کی20 ویں قسط جاری کریں گے۔ وہ 9 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو 20 ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم فراہم کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب مودی تقریباً 2 ہزار 200 کروڑ روپے کی مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔