وزیراعظم نریندر مودی، G20 رہنماؤں کی تین روزہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے آج جوہانسبرگ پہنچیں گے۔ انھوں نے 2016 اور بعد میں 2018 اور 2023 میں برکس کی دو سربراہ کانفرنسز میں شرکت کیلئے جوہانسبرگ کا دورہ کیا تھا۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ 2014 سے اب تک، وزیراعظم مودی کی یہ 12ویں G20 سربراہ کانفرنس ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی، افریقی سرزمین پر اب تک کی پہلی G20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج شام جوہانسبرگ پہنچیں گے، اس تین روزہ اجتماع کے دوران وہ سبھی اجلاس میں شرکت کریں گے اور بھارت کی بنیادی ترجیحات پیش کریں گے جن میں عالمی جنوب کی تشویش، پائیدار ترقی، آب و ہوا سے متعلق کارروائی، توانائی کی ترسیل اور عالمی حکمرانی میں اصلاحات شامل ہیں۔ G20 سربراہ کانفرنس سے الگ وہ جنوبی افریقہ کے صدر Cyril Ramakosa اور بہت سے عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وہ بھارت- برازیل- جنوبی افریقہ IBSA کے رہنماؤں کی میٹنگوں میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ G20 کی چوتھی لگاتار کانفرنس ہے، جس کا انعقاد عالمی جنوب خطے میں کیا جا رہا ہے۔ اِس سال کا موضوع ہے: یگانگت، مساوات اور پائیداری۔
جنوبی افریقہ نے اپنی صدارت کے تحت قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام کو مستحکم بنانے، کم آمدنی والے ملکوں کے قرضے کے تسلسل کو یقینی بنانے اور سب کی شمولیت والی نیز پائیدار ترقی کیلئے توانائی کی مساویانہ ترسیل اور اہم معدنیات کو بروئے کار لانے کے لئے رقوم کی آمدروفت کو مستحکم بنایا ہے۔
وزیراعظم نے اِس سے پہلے رخصت ہوتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کانفرنس ایک ایسا موقع ہے جب بنیادی عالمی معاملات پر بات چیت کی جا سکتی ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کانفرنس میں بھارت کا نظریہ پیش کریں گے، جو وَسودھَیو کُٹم بَکم اور ایک کرہئ ارض، ایک کنبہ اور ایک مستقبل کے ملک کے نظریے کے مطابق ہے۔x