ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 23, 2025 9:56 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی، ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر اِس مہینے کی 26 تاریخ کو 22 ویں آسیان-بھارت چوٹی کانفرنس میں ورچوئل طریقے سے شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی، ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر اِس مہینے کی 26 تاریخ کو 22 ویں آسیان-بھارت چوٹی کانفرنس میں ورچوئل طریقے سے شرکت کریں گے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے آسیان کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر ملیشیا کے اپنے ہم منصب انور ابراہیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے آئندہ چوٹی کانفرنس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور آسیان-بھارت جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے اپنے وعدے کو دوہرایا۔ اپنے بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی اور آسیان لیڈرز، مشترکہ طور پر آسیان-بھارت تعلقات کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ آسیان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانا، بھارت کی مشرق نواز پالیسی اور بھارت- بحر الکاہل نظریے کا کلیدی ستون ہے۔