وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے آج نئی دہلی میں بی جے پی کے سینئر لیڈر وجے ملہوترا کو ان کی رہائش گاہ پر آخری تعزیت پیش کی۔ بی جے پی کے 93سالہ بزرگ رہنما کا آج صبح دہلی کے ایمس میں انتقال ہوگیا۔ وہ بی جے پی کی دہلی یونٹ کے پہلے صدر تھے۔ وجے کمار ملہوترا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل کی گہری سمجھ رکھنے والے ایک بہترین لیڈر تھے۔ وزیراعظم نے دہلی میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں ان کے اہم کردار کو بھی یاد کیا۔×
Site Admin | September 30, 2025 5:55 PM
وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے سینئر لیڈر وجے ملہوترا کو ان کی رہائش گاہ پر آخری تعزیت پیش کی۔