وزیر اعظم نریندر مودی، طویل مدت تک عہدے پر قائم رہنے والے ملک کے دوسرے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ اُن کے عہدے کی مدت مسلسل جاری ہے۔ آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے BJP کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں کی رائے سے یہ ریکارڈ حاصل کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جناب مودی نے مسلسل مدت کے چار ہزار 78 دن مکمل کر لئے ہیں جو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی مدت، ترقی کے سنہرے ابواب سے مزین ہے۔
Site Admin | July 25, 2025 9:53 PM
وزیر اعظم نریندر مودی، عہدے پر مسلسل مدت کے ساتھ، طویل عرصے تک عہدے پر رہنے والے ملک کے دوسرے وزیر اعظم بن گئے ہیں