ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 28, 2025 10:00 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی، دو ملکوں جاپان اور چین کے دورے پر تھوڑی ہی دیر میں روانہ ہونے والے ہیں۔ وہ کل ٹوکیو میں 15 ویں بھارت-جاپان سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم مودی، دو ملکوں جاپان اور چین کے دورے پر تھوڑی ہی دیر میں روانہ ہونے والے ہیں۔ جاپان کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم مودی، کل ٹوکیو میں 15 ویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم مودی کا یہ جاپان کا آٹھواں دورہ ہوگا، جبکہ جاپان کے وزیر اعظم Shigeru Ishiba کے ساتھ اُن کی یہ پہلی سربراہ کانفرنس ہوگی۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنما، بھارت اور جاپان کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی، تجارت اور معیشت، ٹیکنالوجی اور اختراع اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے سمیت خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کا جائزہ لیں گے۔
بھارت اور جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی اشتراک کا حصہ ہیں اور گزشتہ 12 سالوں میں ان ممالک میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ چوٹی میٹنگ کے دوران دونوں وزراء اعظم دفاع اور سکیورٹی تجارت اور صنعت، ٹیکنالوجی اور اختراع اور عوام سے عوام کے مابین تبادلہ سے متعلق شعبوں میں گزشتہ سالوں میں ہوئی ترقی کا جائزہ لیں گے۔ دونوں رہنما اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں وزرا اعظم ایک تجارتی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جہاں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی خاطر مختلف شعبوں سے متعلق متعدد مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جائیں گے۔ جاپان میں بھارتی برادری وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔ بھارتی برادری کو یہ یقین ہے کہ وزیر اعظم کے اس دورے سے ٹیکنالوجی، تعلیم، اختراع اور روزگار کے مواقعوں سے متعلق اہم شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔
اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں، وزیرِ اعظم 31 اگست سے پہلی ستمبر تک چین کے دورے پر رہیں گے، جہاں وہ Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی چین کے صدر Xi Jinping کی دعوت پر وہاں جارہے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ ان کے جاپان اور چین کے دورے ملک کے قومی مفادات اور ترجیحات کو مزید آگے بڑھائیں گے اور علاقائی اور عالمی امن و سلامتی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے بامقصد تعاون کی تعمیر میں مددگار ثابت ہوں گے۔جاپان میں 15ویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے جاپان روانہ ہونے سے قبل جناب مودی نے کہا کہ بھارت-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے اگلے مرحلے کی تشکیل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ گزشتہ گیارہ برس میں اِس سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور جاپان کے وزیراعظم Shigeru Ishiba مل کر بھارت-جاپان اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات کے دائرے اور عزائم کو وسعت دینے اور مصنوعی ذہانت (AI) اور سیمی کنڈکٹرز سمیت نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے عوام کو جوڑنے والے تہذیبی روابط اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کا بھی ایک موقع ہوگا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ جاپان سے وہ چین کا سفر کریں گے تاکہ وہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم SCO سربراہ کانفرنس میں شریک ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت SCO کا ایک سرگرم رکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور علاقائی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔