وزیر اعظم نریندر مودی، جاپان اور چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر جائیں گے۔ جاپان کے اپنے دورے میں وہ اِس ماہ کی 29 اور 30 تاریخ کو، 15وِیں بھارت – جاپان سالانہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اُن کے ساتھ جاپان کے اُن کے ہم منصب Shigeru Ishiba بھی ہوں گے۔
خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے نئی دلی میں نامہ نگاروں کو، وزیراعظم مودی کے جاپان کے دورے کی تفصیلات بتائیں۔
چین میں وزیراعظم، شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 25 وِیں میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ Tianjin میں 31 اگست اور یکم ستمبر کو منعقد ہوگی۔
وزارت خارجہ میں مغربی امور کے سکریٹریTanmyaya Lal نے وزیراعظم کے، چین کے آئندہ دورے کے بارے میں بتایا۔