وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے کے تحت آج گھانا کی راجدھانی Accra پہنچے۔ مغربی افریقی ملک کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی کو آج رات سرکاری ضیافت کے دوران گھانا کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز، The Companion of the Order of the Star of Ghana سے نوازا۔ وزیر اعظم، کل صبح گھانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ گزشتہ 30 سال میں بھارت کے کسی وزیر اعظم کا مغربی افریقی ملک، گھانا کا یہ پہلا دورہ ہے۔
پیش ہے وزیر اعظم کے گھانا کے دورے کی کوریج کرنے والے ہمارے نامہ نگار کی یہ رپورٹ۔
وزیر اعظم آج شام گھانا کی راجدھانی Accra پہنچے جہاں انہیں باضابطہ طور پر استقبالیہ دیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
گھانا کے صدر John مہاما کی مدتِ کار کے اوائل میں وزیر اعظم کا یہ دورہ ہو رہا ہے۔ توقع ہے کہ دونوں رہنما، دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اعلیٰ سطح کی بات چیت، بھارت کی مدد سے تیار کردہ صدارتی محل، جوبلی ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔ کلیدی بات چیت میں اقتصادی تعاون، زراعت، دفاع، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ اور مغربی افریقہ کیلئے ایک علاقائی ٹیکہ تیار کرنے کا مرکز کا قیام شامل ہے۔ اِس دوران کئی سمجھوتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
اِن میں مشترکہ کمیشن کی تجدید، ثقافتی تبادلے کے پروگرام اور آیوروید اور معیارات میں تعاون شامل ہیں۔ دونوں رہنما، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہئ خیال کریں گے، جس کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ دن کا اختتام، صدر مہاما کی طرف سے دی گئی سرکاری عشائیہ کے ساتھ ہوگا۔
آکاشوانی کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے گھانا میں بھارت کے ہائی کمشنر منیش گپتا نے اجاگر کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ دورہ، اقتصادی اور اسٹریٹجک اشتراک و تعاون کو مزید وسعت دینے پر مرکوز ہے۔ زراعت، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے، دفاع اور حفظانِ صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ رہے گی۔
وزیر اعظم مودی، گھانا کے علاوہ Trindad and Tobago، ارجنٹینا، برازیل اور Nambia کا بھی دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت جناب مودی کل Trindad and Tobago کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ Trindad and Tobago کے ساتھ بھارت کے تاریخی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے سمیت گہرے تعلقات ہیں۔
وزیر اعظم مودی Trindad کی صدر محترمہ Christine Carla Kangaloo اور وزیر اعظم، کملا Persad-Bissessar کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ، بھارت اور Trindad and Tobago کو متحد کرنے والے نسب اور رشتے داری کے خصوصی رشتوں کو پھر سے زندہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
اِس کے بعد وزیر اعظم ارجنٹینا کا دورہ کریں گے، جو کہ پچھلے 57 برس میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔
وہ ارجنٹینا کے صدر Javier Mile کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ بات چیت کے دوران زراعت، اہم معدنیات، توانائی، تجارت، سیاحت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت باہمی طور پر مفید اشتراک و تعاون کو مزید وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ جناب مودی نے اجاگر کیا کہ ارجنٹینا، لاطینی امریکہ میں بھارت کا کلیدی اقتصادی ساجھیدار ہے اور جی ٹوئنٹی میں قریبی شراکت دار ہے۔
جناب مودی برازیل میں اِس مہینے کی 6 اور 7 تاریخ کو Rio de Janerio میں منعقد ہونے والی برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ ایک بانی رکن کے طور پر بھارت، ابھرتی معیشتوں کے درمیان تعاون کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر برکس کے تئیں عہد بستہ ہے۔ x