December 12, 2025 10:03 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی، اِس ماہ کی 15 تاریخ سے اُردن، ایتھوپیا اور عُمان کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم نریندر مودی، اِس ماہ کی 15 تاریخ سے اُردن، ایتھوپیا اور عُمان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے وزارت خارجہ میں سکریٹری برائے جنوب ڈاکٹر نِینا ملہوترا نے بتایا کہ اُردن کے شاہ عبد اللہ دوئم بن الحسین کی دعوت پر وزیر اعظم 15 دسمبر سے 16 دسمبر تک اُردن کا دورہ کریں گے۔ محترمہ نِینا ملہوترا نے بتایا کہ یہ وزیر اعظم مودی کا اردن کا پہلا دورہ ہوگا، جو دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 ویں سال کے موقع پر ہو رہا ہے۔ڈاکٹر ملہوترا نے بتایا کہ وزیر اعظم، 16 اور 17 دسمبر ایتھوپیا جائیں گے، جس سے جنوب-جنوب تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی جانب بھارت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ اطلاع بھی دی کہ وزیر اعظم ایتھوپیا میں اپنے ہم منصب ڈاکٹر عابی احمد علی سے باہمی اور وفد کی سطح کے مذاکرات بھی کریں گے۔ اِس ماہ کی 17 اور 18 تاریخ کو عُمان کے وزیر اعظم کے دورے کے بارے میں اطلاع فراہم کرتے ہوئے سیکریٹری برائے CPV & OIA، ارون کمار چٹرجی نے بتایا کہ وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی جائے گا۔ جناب چٹرجی نے بتایا کہ عمان کے وزیر اعظم کے دورے کے دوران کئی دستاویزات پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔