وزیراعظم نریندرمودی، نئی دلی میں قومی جمہوری اتحاد NDA کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی ایک میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں۔ اس ایک روزہ میٹنگ میں اچھی حکمرانی سے متعلق امور پر غوروخوض کیا جارہا ہے۔ بی جے پی صدر جگت پرساد نڈّا، وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اس اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ NDA کی حکمرانی والی سبھی 20 ریاستوں کے 20 وزرائے اعلیٰ اور 18 نائب وزرائے اعلیٰ اچھی حکمرانی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ بی جے پی کے اچھی حکمرانی سے متعلق محکمے نے اس میٹنگ کا اہتمام کیا ہے۔ اس میں دو قراردادیں منظور کی گئیں۔ ××
Site Admin | May 25, 2025 3:41 PM
وزیر اعظم نئی دلّی میں این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ’اچھی حکمرانی‘ کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں۔