وزیر اعظم مودی کی جانب سے میڈ اِن انڈیا فوجی سازوسامان کی حمایت کرنے کے بعد بھارتی دفاعی حصص میں تقریباً 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے آپریشن سندور کے بعد کَل ملک سے اپنے پہلے خطاب میں اِس بات پر زور دیا کہ یہ میڈ اِن انڈیا فوجی سازوسامان کا دور ہے۔ انھوں نے اندرونِ ملک تیار کردہ ہتھیاروں کی کارکردگی کو اجاگر کیا۔بھارت Dynamics کی حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور یہ 9 اعشاریہ چار فیصد بڑھ کر ایک ہزار718 روپئے تک پہنچ گئی۔تاہم چین کے دفاعی حصص میں تقریباً 9 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔
Site Admin | May 13, 2025 9:49 PM
وزیر اعظم مودی کی جانب سے میڈ اِن انڈیا فوجی سازوسامان کی حمایت کرنے کے بعد بھارتی دفاعی حصص میں تقریباً 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ چین کے دفاعی حصص میں تقریباً 9 فیصد کی گراوٹ آئی ہے
