روسی صدر ولادیمیرپوتن، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم Rishi Sunak سمیت بہت سے عالمی لیڈروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آج اُن کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر پوتن نے جناب مودی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھارت اور روس کے درمیان ساجھیداری کو مستحکم بنانے میں اُن کے اہم ذاتی تعاون کی ستائش کی ہے۔
وزیر اعظم مودی کو اُن کے پہلے نام ’نریندر‘ سے مخاطب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے اُنہیں اپنا اچھا دوست قرار دیا۔ اِس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وزیرا عظم مودی کو مبارکباد پیش کی۔
Site Admin | September 17, 2025 9:52 PM
وزیر اعظم مودی کی آج 75 ویں سالگرہ پر عالمی رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے۔ سیوا پرَو کے تحت ملک بھر میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا