وزیر اعظم مودی کَل سے تمل ناڈو کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم برطانیہ اور مالدیپ کے اپنے سفر سے واپس آنے کے فوراً بعد یہ دورہ کریں گے۔ جناب مودی تقریباً 8 بجے رات میں Tuticorin کے مقام پر 4 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور انہیں ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیرِ اعظم تقریباً 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ Tuticorin ہوائی اڈہ ٹرمینل کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ ہوائی اڈہ جنوبی خطے کی ہوا بازی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور کنکٹیویٹی میں اضافہ کرنے کیلئے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔
جناب مودی سڑک بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اسٹریٹیجک طور پر دو اہم شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ جناب مودی پائیدار کنکٹیویٹی کو فروغ دینے کیلئے جنوبی تمل ناڈو میں ریلوے بنیادی ڈھانچے کے تین پروجیکٹوں کو بھی ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیرِ اعظم V.O. Chidambaranar بندر گاہ میں تقریباً 285 کروڑ روپے مالیت کے North Cargo Berth-III کا بھی افتتاح کریں گے۔
Site Admin | July 25, 2025 3:11 PM
وزیر اعظم مودی کَل سے تمل ناڈو کا دو روزہ دورہ کریں گے