وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر اوولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران صدر زیلنسکی نے یوکرین سے متعلق حالیہ واقعات پر اپنے نقطۂ نظر کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے صدر زیلنسکی کا شکریہ ادا کیا اور لڑائی کے پُرامن حل اور امن کی جلد سے جلد بحالی کی کوششوں کی حمایت کے سلسلے میں بھارت کے واضح موقف کو دوہرایا۔ جناب مودی نے اِس سلسلے میں ہرممکن مدد کے بھارت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے بھارت-یوکرین دو طرفہ شراکت داری کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے سبھی شعبوں میں مزید اشتراک بڑھانے کے طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے رابطے میں رہنے سے بھی اتفاق کیا۔
Site Admin | August 30, 2025 9:52 PM
وزیر اعظم مودی نے یوکرین کے صدر Volodymyr زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ انھوں نے جنگ کے پُرامن حل کی خاطر بھارت کے واضح موقف کو دوہرایا
