وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوروپی کونسل کے صدر Antonio Costa اور یوروپی کمیشن کی صدر Ursula Vonder Leyen سے مشترکہ طور پر فون پر بات کی۔ اس بات چیت کے دوران دونوں لیڈروں نے عالمی معاملات سے مشترکہ طور پر نمٹنے، استحکام کو فروغ دینے اور باہمی خوشحالی کیلئے ضابطوں پر مبنی ایک نظام کو آگے بڑھانے کے عمل میں بھارت-یوروپی یونین کلیدی شراکت داری کے رول کو اجاگر کیا۔ دنیا کی دو بڑی جمہوری طاقتوں کے طور پر بھارت اور یوروپی یونین مضبوط اور گہرے روابط رکھتے ہیں، جن کی بنیاد اعتماد، مشترکہ اقدار اور مستقبل کیلئے مشترکہ تصور پر مبنی ہے۔ دونوں لیڈروں نے تجارت، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، اختراعات، پائیداریت، دفاع، سلامتی اور سپلائی چین مزاحمت جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا خیر مقدم بھی کیا۔
دونوں لیڈروں نے بھارت-ای یو FTA مذاکرات کے جلد از جلد انجام تک پہنچنے اور IMEEC راہداری پر عمل آوری کے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔ دونوں لیڈروں نے باہمی مفادات کے علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلۂ خیال بھی کیا، جس میں یوکرین میں تنازعہ کو خاتمے تک لانے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال شامل ہے۔ وزیر اعظم مودی نے تنازعے کے پُر امن حل کیلئے بھارت کی مستقل حمایت اور امن و استحکام کی جلد از جلد بحالی کے اپنے موقف کو دوہرایا۔
Site Admin | September 4, 2025 10:10 PM
وزیر اعظم مودی نے یوروپی کونسل اور یوروپی کمیشن کے صدور سے ٹیلی فون پر مشترکہ بات چیت کی۔ انھوں نے بھارت یوروپی یونین FTA کے جلد از جلد تکمیل تک پہنچنے اور بھارت-مشرقِ وسطیٰ-یورپ اقتصادی راہداری پر عمل آوری کے اپنے عزم کی توثیق کی
