وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں ’نَوکار مہا منتر دیوس‘ کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام ابھی جاری ہے۔ ’نَوکار مہا منتر دیوس‘ روحانی ہم آہنگی اور اخلاقی شعور کا ایک اہم جشن ہے، جو ’نَوکار مہا منتر‘ کے اجتماعی جاپ کے ذریعے لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ’نَوکار مہا منتر‘ جین مت میں سب سے زیادہ قابل احترام اور عالمگیر منتر ہے۔ 108 سے زائد ممالک کے لوگ امن اور اتحاد کے عالمی نعرے میں شامل ہیں۔ عدم تشدد، انکساری اور روحانی بلندی کے اصولوں سے وابستہ یہ منتر روشن خیال انسانوں کی خوبیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور اندرونی تبدیلی کی تحریک دیتا ہے۔ یہ دیوس تمام افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ تزکیہ نفس، رواداری اور اجتماعی بہبود کی اقدار کو اپنائیں۔×
Site Admin | April 9, 2025 9:36 AM | PM Navkar Mahamantra
وزیر اعظم مودی نے نئی دلی میں Navkar مہامنتر دِوس میں شرکت کر رہے ہیں۔