وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں کے ساتھ یوکرین کے تنازعے کے جلد خاتمے کی کوششوں سمیت بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہئ خیال کیا۔ جناب مودی نے یوکرین تنازعے کے پُر امن حل اور امن و استحکام کی جلد بحالی کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ کل ٹیلیفون پر بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ بھارت-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری عالمی امن و استحکام کو فروغ دینے میں کلیدی رول ادا کرتی رہے گی۔ وزیر اعظم نے اگلے سال فروری میں بھارت کی میزبانی میں منعقد ہونے والی AI Impact سمِٹ میں شرکت کرنے کی دعوت کو قبول کرنے کے لیے صدر میخوں کا شکریہ ادا کیا۔×
Site Admin | September 7, 2025 9:50 AM | PM Macron
وزیر اعظم مودی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کی کوششوں پر تبادلہئ خیال کیا۔
