November 11, 2025 9:48 PM

printer

وزیر اعظم مودی نے تھمپو میں بھوٹان کے شاہ کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کی۔ انھوں نے پن بجلی پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کے سلسلے میں شراکت داری میں اضافہ ہو رہا ہے اور انھوں نے مزید کہا کہ وہ طویل عرصے سے زیر التوا ایک اور پن بجلی پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کے سلسلے میں بھی غور وخوض کیا جارہا ہے۔
بھوٹان کے شاہ نے تھمپو کے Changlimithang اسٹیڈیم میں وزیر اعظم کی موجودگی میں ہزاروں بھوٹانی باشندوں کے ساتھ دلّی کے لال قلعہ دھماکے کے متاثرین کیلئے ایک دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا۔ بعد میں وزیر اعظم مودی نے تھمپو میں بھوٹان کے شاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت کی۔ میٹنگ کے دوران انھوں نے توانائی، صلاحیت سازی، کنکٹی ویٹی، ٹیکنالوجی، دفاع اور سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے بعد دونوں رہنمائوں نے بھارت اور بھوٹان کی جانب سے مل کر تعمیر کئے گئے Punatsangchhu-II پن بجلی پروجیکٹ کا بھی مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔