وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں آیوش شعبے کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں وزیر اعظم نے اس شعبے کے صحت دیکھ بھال سے متعلق احتیاط کرنے کو فروغ دینے، طبی پیڑ پودوں کی کاشت کے ذریعے دیہی معیشتوں کو مستحکم کرنے اور روایتی ادویہ میں ایک قائد کے طور پر ملک کی عالمی حیثیت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انھوں نے شعبے کی لچک اور نشو ونما کو یہ کہتے ہوئے اجاگر کیا کہ دنیا بھر میں اس کی قبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے نیز یہ پائیدار ترقی اور روزگار وضع کرنے کے امکان رکھتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت، تحقیق اور اختراع پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ آیوش شعبے کو مستحکم کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔
انھوں نے یوگ، قدرتی طریقہ علاج اور فارمیسی شعبے کیلئے جامع اور مربوط صحت نیز معیاری طریقہ کار کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس میٹنگ میں صحت کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا اور دیگر سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔
Site Admin | February 27, 2025 9:31 PM
وزیر اعظم مودی نے آیوش شعبے کے جائزے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے اِس شعبے کو مستحکم کرنے کی خاطر حکومت کے عزم کو دوہرایا