وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار کے شہر بھاگلپور سے، پردھان منتری کسان سمّان ندھی، پی ایم کسان اسکیم کی 19 ویں قسط جاری کریں گے۔ یہ قسط راست فائدے کی منتقلی کے وسیلے سے 9 کروڑ 80 لاکھ کسانوں کے لیے جاری کی جائے گی۔ 22 ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی یہ امدادی رقم، اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔وزیراعظم، بہار میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے اور اِنھیں ملک کے نام وقف کریں گے۔ نیز وہ دوپہر کے وقت بھاگلپور میں ہوائی اڈّے کے میدان میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم بھاگلپور میں اپنے خطاب کے دوران کسانوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ اِس موقع پر کسانوں سے متعلق بہت سی اسکیموں کا آغاز کیا جائے گا۔ سہ پہر کو وزیراعظم آسام کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔ اس دورے کے دوران، وزیراعظم آج گوہاٹی میں Jhumoir Binandini پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ کَل سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچہ سے متعلق 2.0 Advantage Assam چوٹی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ گوہاٹی پہنچنے پر شام کو وزیراعظم Sarusa گنج اسٹیڈیم میں Jhumur رقص کے ایک بڑے پروگرام میں شرکت کریں گے۔x
Site Admin | February 24, 2025 2:24 PM
وزیر اعظم مودی آج بہار کے شہر بھاگلپور سے پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم کی 19 ویں قسط جاری کریں گے